ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / آئی ایس آئی ایس کی ویب سائٹ والے ٹوئٹ پر دگ وجے سنگھ کے خلاف حیدرآباد پولس نے کیا ایف آئی آر درج

آئی ایس آئی ایس کی ویب سائٹ والے ٹوئٹ پر دگ وجے سنگھ کے خلاف حیدرآباد پولس نے کیا ایف آئی آر درج

Thu, 04 May 2017 21:15:26    S.O. News Service

حیدرآباد،4مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) حیدرآباد پولیس نے جمعرات کو کانگریس کے سینئر لیڈر دگ وجے سنگھ کے خلاف دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) کی فرضی ویب سائٹ کے سلسلے میں کئے گئے تبصرے کو لے کر مقدمہ درج کیا ہے۔

دگ وجے نے یکم مئی کو ٹویٹ کیا تھا کہ تلنگانہ پولیس نے مسلم نوجوانوں کو پھنسانے کے لئے اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) کی فرضی ویب سائٹ بنائی ہے۔تلنگانہ راشٹر سمیتی (ٹی آر ایس) کے ممبر اسمبلی ایم گوپی ناتھ اور ایک دوسرے شخص کی شکایت پر جبلی ہلز پولیس تھانے میں دگ وجے کے خلاف یہ مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

پولیس نے دگوجے کے خلاف لوگوں میں خوف و ہراس پھیلانے والا مواد نشر کرنے، جان بوجھ کر لوگوں میں بحران کے لئے انتباہ کا ماحول بنانے اور لوگوں کو گمراہ کرنے والا بیان دینے کے لئے تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

خیال رہے کہ دگ وجے کا یہ بیان تو تین دن پہلے آیا تھا، لیکن پولیس نے قانونی ماہرین سے رائے مشورہ لینے کے بعد ان کے خلاف مقدمہ درج کیا۔ دگ وجے نے ٹوئٹ کیا تھا کہ تلنگانہ پولیس نے ایک فرضی آئی ایس کی ویب سائٹ بنائی ہے، جو مسلم نوجوانوں کو بنیاد پرست بنانے اور انہیں آئی ایس میں شامل ہونے کے لئے حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔دگ وجے نے اگلے ٹویٹ میں کہا تھا کہ مسئلہ یہ ہے کہ تلنگانہ پولیس کو اشتعال انگیز اطلاعات نشر کرکے آئی ایس سے جڑنے کے لیے حوصلہ افزاء مسلم نوجوانوں کو پھنسانا چاہئے؟ کیا یہ جائز ہے؟ کیا یہ اخلاقی ہے؟ کیا وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ نے تلنگانہ پولیس کو مسلم نوجوانوں کو آئی ایس میں شامل ہونے کے لئے حوصلہ افزائی کرنے اور پھر انہیں پھنسانے کا حق دے رکھا ہے؟۔


Share: